اسلام آباد: بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے نئے سال 2026 کے آغاز سے بیرون ملک روزگار کے حصول کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک نئی اور اہم شرط عائد کر دی ہے۔ اب تمام مسافروں کو پروٹیکٹوریٹ سے قبل “سافٹ اسکلز سرٹیفکیشن” حاصل کرنا ہوگی۔
نئی شرط کا اطلاق: جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس شرط کا اطلاق دو مراحل میں کیا جائے گا
یورپی ممالک: یکم جنوری 2026 سے سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
خلیجی ممالک: سعودی عرب، یو اے ای، قطر، عمان، بحرین اور کویت کے لیے یکم فروری 2026 سے یہ شرط نافذ ہوگی۔
کون سے افراد متاثر ہوں گے؟ یہ قانون ان تمام افراد پر لاگو ہوگا جو اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے جا رہے ہیں یا جنہوں نے ان ممالک میں براہ راست ملازمت حاصل کی ہے۔ رجسٹریشن سے پہلے اس سرٹیفکیشن کو مکمل کرنا اب قانونی ضرورت بن چکی ہے۔
سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟ خواہشمند افراد سافٹ اسکلز سرٹیفکیشن کے لیے او آئی سی (OEC) کی آفیشل ایپ PakSoftSkills یا ان کے ویب پورٹل (https://softskills.oec.gov.pk) کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی افرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنا ہے۔
